RSS

اور Raymond رہا ہو گیا


آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیاہ دنوں میں سے شاید سب سے برا دن ہے . ہم نے پوری دنیا کو ایک بار پھر واشگاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ہاں ہم آج تک غلام ہیں. ہم جو چاہے دعوے کرتے رہیں. ہم بے انصافی کی بلند ترین سطح پر موجود ہیں. اور ہمیں یہ بھی یاد نہیں ہے کہ الله کا فرمان ہے کہ کافر اور نافرمان قومیں اور معاشرے تو قائم رہ سکتے ہیں مگر ناانصاف اور ظالم معاشرے ختم ہو جاتے ہیں. اور ایسے ختم ہوتے ہیں کہ عاد اور ثمود کی طرح انکا نام و نشان مٹ جاتا ہے.

ہم بس ایک چیخ، ایک جھٹکے، ایک بادل یا ایک طوفان یا ان سب کا انتظار کر رہے ہیں.  اور آج کا واقعہ بتا رہا ہے کہ یہ انتظار بہت جلد ختم ہونے والا ہے.

یا الله بیشک ہم اس قابل تو نہیں مگر پھر بھی میرے مولا ہمیں ہدایت دے اور ہمیں من حیث القوم توبہ کرنے کی توفیق اور مہلت عطا فرما (آمین )

 
1 تبصرہ

Posted by پر مارچ 16, 2011 in Uncategorized

 

آداب عرض ہے

ہمارے ہم نوالہ و ہم پیالہ و ہم نام یعنی ہمارے اپنے عمران بھائی ( محمّد عمران اقبال ) نے ہمیں لفظ چھاپا ( word press ) سے ہمیں متعارف کروایا. تو خیال آیا کہ چلو ہم بھی اس میدان میں طبع آزمائی کریں. خیر ہم ان جیسا خوب صورت و خوب سیرت تو نہیں لکھ سکتے . نہ ہی اپنی سوچ اتنی گہرائی میں ڈوب کر گوہر نایاب ڈھونڈ کر لا سکتی ہے. مگر کچھ نہ کچھ کوشش ضرور کریں گے.
امید ہے کے کچھ لوگ اس کو برداشت کر لیں گے. اور اگر ایسا نو ہو سکا تو پھر بھی ہم اپنی طبع آزمائی جاری رکھیں گے کہ شاید کبھی نہ کبھی اس قابل ہو ہی جائیں گے.

 
1 تبصرہ

Posted by پر مارچ 4, 2011 in Uncategorized

 

ٹيگ: ,